پولیٹیکل انتظامیہ علاقائی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے: خیبر سیاسی اتحاد

0
3132

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماوں اور سینکڑوں مقامی افراد نے لنڈیکوتل بازار میں ایف سی فورس کا علاقہ میں پشتون اور قبائلی کلچر کی خلاف ورزی ، پولیٹیکل انتظامیہ کی علاقائی مسائل میں ناکامی اور غیر سنجیدگی کے خلاف ایک اختجاجی مظاہرہ کیا اور لنڈیکوتل بازار میں ریلی نکالی ۔
سینکڑوں قبائلی افراد کی اجتماع سے جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور افریدی ،جے یو ائی ف فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجاز شینواری، عوامی نیشنل پارٹی خیبر ایجنسی کے رہنما شاہ حسین شینواری، پیپلز پارٹی رہنما حضرت ولی افریدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد الرازق شینواری،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی فاٹا کے صدر دولت شاہ افریدی و دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے ایف سی فورس کے اہلکاروں کا مقامی افراد کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سیاسی رہنماوں نے کہا کہ 17 مقامی افراد 5 ماہ سے لاپتہ ہیں لیکن حکومت، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز ٹس سے مس بھی نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے اغواہ ہونے والے مقامی افراد کے بچے اور خاندان والے سخت تشویش میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طورخم میں مقامی لوگوں کا کاروبار اور تجارت برباد کردیا گیا، مقررین نے پولیٹیکل انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران یہاں صرف لوٹ مار کے لئے آتے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ لنڈیکوتل کے عوام محب وطن جبکہ ایف سی فورس کے ناروا سلوک کی وجہ سے مقامی قبائل بہت پریشان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکام یہاں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں نہ کہ یہاں مسائل اور بھی بڑھے۔
سیاسی رہنماوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر ایف سی فورس نے مقامی لوگوں کے ساتھ رویہ درست نہیں کیا توہم اسلام آباد میں دھرنا اور اختجاج شروع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here