پشتو شعراء کی کتاب:شلمان ادبی رود: کی تقریب رونمائی

0
4008
نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈیکوتل میں شلمان ادبی جرگہ کے زیر اہتمام :شلمان ادبی رود: کتاب کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی، کتاب رونمائی کے اس تقریب میں خیبر ایجنسی سمیت خیبر پختونخوا کے شعرا ء اور ادیبوں نے شرکت کی پشتو زبان کی خدمت کرنے والے شعراء اور ادیبوں کے کردار کو سراہا۔
شلمان ادبی رود میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے شعراء کے متعلق معلومات اور ان کے ادبی خدمات کاتذکرہ ہے۔
اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ کے نمائندہ ندیم آفریدی تھے، تقریب کے بعد ایک مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شعراء نے نظمیں اور غزلیں پیش کئے۔
رود،کتاب کے مولف نوید عالم شلمانی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کتاب شائع کر نا کا بنیادی مقصد پشتو زبان کو عام کرنا اور اس عظیم زبان کی خدمت کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ اس کتاب میں لوگوں کو امن کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26شعراء کا مجموعہ ہیں جس میں شعراء نے شعروں کے زریعے علاقے کی خدمت اور عوام کو امن کا پیغام دیا ہے۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ندیم آفریدی نے کہا کہ شعراء علاقے کی عکاسی کر تے ہیں لیکن ہمارے معاشرے کی بدقسمتی یہی ہے کہ ہم شعراء اور اساتذہ کرام کی خدمت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑ اعزاز ہے کہ پسماندہ علاقہ شلمان سے تعلق رکھنے والے ایک شاعرنے خیبر ایجنسی کی شاعروں کی ادبی خدمت کو کتابی شکل دی۔
گورنمنٹ ڈگری کالج لنڈیکوتل کے پرنسپل ڈاکٹر اسلم تاثیر،ڈاکٹر کلیم شینواری،ڈاکٹر تسلیم عارف،طہماش شلمانی اور مقتدر شاآفریدی نے بھی خطاب کیا اور علاقہ کے شعراء اور ادیبوں کا پشتو زبان کے لئے خدمت اور قلم کے ذریعے علاقہ کی عوام کی خدمت کو سنہری الفاظ میں سراہا۔
اس پر وقار تقریب کے اختتام پر شلمان ادبی رود کے محرراور شلمان ادبی جرگہ کے صدر نوید عالم شلمانی کوالحاج گروپ کے نمائندے اور تقریب کے مہمان خصوصی ندیم آفریدی اور شلمان قومی مومنٹ کے عہدیداروں نے اعزازی شیلڈز بھی پیش کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شلمان ادبی جرگہ کی حوصلہ افزائی کے لئے مالی تعاون کا اعلان بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here