پشاور طورخم ہائی وے ٹول پلازہ تنازعہ، جرگہ ناکام

0
3358
جمرود میں مقامی مشران اور این ایچ اے حکام کے درمیان جرگہ کا منظر

نصیب شاہ شینواری

لنڈ یکوتل: پشاور طورخم ہائی وے پر کٹہ کشتہ کے مقام پر ٹول پلازہ کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے،علاقائی مشران اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان ہونے والا جرگہ ناکام ہوا ہے۔

آج جمرود تحصیل میں مقامی مشران اور این ایچ اے اہلکاروں کے درمیان کٹہ کشتہ پلازہ کے متعلق ایک جرگہ منعقد ہوا ، این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مقامی مشران پر واضح کیا کہ ٹول پلازہ سے حاصل ہونے والی رقم کو پاک افغان شاہر کی مرمت پر خرچ کی جائگی، ڈپٹی ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ رقم صرف بڑی گاڑیوں سے لی جائے گی اور چھوٹی گاڑیاں رقم دینے سے مثتثنی ہوگی۔

دوسری طرف مشران کا کہنا تھا کہ چونکہ قبائلی علاقے پسماندہ ہے اس لئے حکومتی نہ پہلے ہی یہاں ہر قسم کی ٹیکس سے چوٹ دی ہے اور یہ ٹول پلازہ بھی غیرقانونی ہے۔ مشران نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی سے قبائلی علاقوں کو پانچ سال کے لئے ٹیکس فری زون قراردیا ہے اور اب ٹول پلازہ کی تنصیب سے یہاں کے قبائل سے مزید روپیہ اکٹھا کرنا یہاں کی غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

واضح رہے کہ الحاج گروپ (سابق ایم این اے شاہ جی گل افریدی و سینیٹر تاج محمد افریدی) کے لنڈیکوتل نمائندے ملک ندیم افریدی منظور شینواری و دیگر نے اس گروپ کو چھوڑنے کا اعلان اس وقت کیا ہے جب سینیٹر تاج محمد افریدی اس ٹول پلازہ کی مخالفت کررہا ہے جبکہ یہی نمائندے اس ٹول پلازہ کے حق میں

ملک ندیم افریدی و دیگر ساتھیوں نے ٹول پلازہ اختلافات پر الحاج گروپ سے علیحدگی کے بعد گروپ فوٹو

نکلے ہیں اور این ایچ اے حکام کی اس اقدام کی حمایت کررہے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here