پاک افغان بارڈر طورخم میں این ایل سی اہلکاروں نے ایف آئی اے اہلکاروں پر ڈنڈے برسائیں

0
2965
پاک افغان بارڈر طورخم فایل فوٹو

فاٹا وائیس نیوز رپورٹ

طورخم : پاک افغان بارڈر طورخم پر این ایل سی اہلکاروں نے پاسپورٹ امیگریشن اہلکاروں کے دفتر میں گھس پر ان پر ڈنڈے برساے ہیں جس کی وجہ سے ایف آئی اے حکام کے کچھ اہلکار زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ طورخم ذرایع

ذرایع کا کہنا ہے کہ کل رات پاسپورٹ اختیارات استعمال کرنے پر این ایل سی حکام اور پاسپورٹ عملہ کے درمیان ایک جھگڑا ہوا جب این ایل سی حکام پاسپورٹ عملہ کے دفتر میں زبردستی گھس گئے اور ان کے ساتھ جھگڑا شروع کیا ۔

ذرایع کا کہنا کہ این ایل سی اہلکار طورخم میں پاسپورٹ عملہ کی سرگرمیوں میں غیرقانونی مداخلت کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان ہروقت طورخم میں جھگڑے کی صورت پیدا ہوتی ہے۔

خوگا خیل قوم بھی این ایل سی حکام کی غیرقانونی مداخلت اور سرگرمیوں کے خلاف سراپا اختجاج ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق ابھی تک دونوں اداروں کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here