وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری،خاتون سمیت پانچ افراد قتل

0
3245

ظہیرخان
میرعلی :ٹرائبل ریجن جنوبی وزیرستان میں نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے دو افراد اور شمالی وزیرستان میں خاتون سمیت تین افرادجاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق،قبائلی ضلعے جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیریستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے خون کی حولی بدستورجاری ہے۔جسمیں اج خاتون سمیت 5 افراد اپنی جان سے ہاتھ دو بیھٹے۔
تفصیلات کے مطابق،اج شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی کے علاقہ شیراتلہ میں نامعلوم افراد نے رات کو ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کردیا گیا ہے- جانبحق افراد میں ماں،بیٹا اور اسکا داماد شامل ہے۔
اسطرح جنوبی اور شمالی وزیریستان کے سرحدی علاقہ پر واقع شوال اڈاہ کے قریب نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے دو افراد کی جان لے لی۔
دونوں واقعہ میں نامعلوم افراد بھاگنے میں کامیاب ہوکر نامعلوم ہی رہیے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان انتظامیہ نےعلاقے میں امن اوامان قایم کرنے کیلے علاقے میں گاڑیوں کے کالے شیشے،گاڑیوں کے جعلی نمبر پلیٹ، اسلحے کی نمائش اور منشیات فروشی پر پابندی عائد کرکے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here