نیٹو انخلا پاک افغان شاہراہ کے ذریعے نہیں ہونے دینگے: فاٹآ گریند الائنس

0
3267
فاٹا گریند الاینس کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ سے مقامی مشر خطاب کررہے ہیں۔

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: گزشتہ روز ضلع خیبر کے تحصیل جمرود  سپورٹس کمپلیکس میں فاٹا گرینڈ الاینس کے زیر اہتمام ایک گرینڈ جرگہ میں قبائلی مشران نے ایک گرینڈ جرگہ میں یہ کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے جانے سے پہلے قبائل کے نقصانات کا ازالہ کریں۔ مشران نے کہا ہے کہ  افغانستان سے انخلاء پاک افغان شاہراہ کے ذریعے نہیں ہونے دیں گے۔

مشران نے مزید کہا کہ انضمام جلد بازی کا فیصلہ ہے جسکی تائید خود چیف جسٹس نے کی ہے کہ انضمام جلد بازی میں کیا گیا ہے، قبائلی مشران کا مطالبہ تھا کہ فاٹا میں ریفرنڈم کروایا جائے اور قبائل کی رائے معلوم کی جائے کہ وہ صوبے میں ضم ہونا چاہتے ہیں یا علیحدہ صوبہ چاہتے ہیں۔

۔قبائل مشران کہا کہ مزید کہنا تھا کہ وہ  اپنے روایات اور رسم رواج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔پولیس ،پٹوار نظام منظور نہیں جسکے خلاف اخری حد تک جائے گے۔

 گرینڈ جرگہ میں  انضمام مخالف مشران ملک اصلاح الدین.ملک معراج افریدی.ملک اسرار افریدی.سابق ایم این اے غازی گلاب جمال اورگزئی.ملک وارث خان افریدی.ملک خان مرجان وزیر.ملک بسم اللہ جان کوکی خیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی صوبے میں انضمام ہمیں منظور نہیں ہے۔ .انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے حامی ہیں مگر وہ اصلاحات جو قبائل کو ترقی دے نہ کہ قبائلی عوام کو حاصل روزگار بھی چھین لی جائے۔

فاٹا میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں قبائل کو روزگار دیا جائے قبائل کے چیک پوسٹوں پر قبائیلی تعلیم یافتہ جوانوں کو بھرتی کیا جائے۔ یہی مطالبات تھے جن کو مشران نے حکام کے سامنے رکھ دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائل کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں اور ٹول پلازوں کی تنصیب سے پہلے قبایلی عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here