مودی سرکار کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے، پائلٹ حوالگی میں جلدی بازی کی گئی: جماعت اسلامی رہنماوں کی پریس کانفرنس

0
3060

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: پلوامہ حملہ مودی سرکارکی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ مسلمانوں کی قتل عام کرنے کا نتیجہ ہے ، جماعت اسلامی تحفظ پاکستان کی خاطر ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہوگی ، ضیاء الحق آفریدی امیر جماعت اسلامی لنڈی کوتل کی لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر ضیاء الحق آفریدی اور جنرل سیکرٹری مراد حسین آفریدی نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت کی پلوامہ حملہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مودی سرکاری پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگارہا لیکن بھارت میں فوج کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ہے ، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔ 
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت اور سالمیت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

ضیاء الحق آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر ہے لیکن ملک کی بقاء ااور سلامتی کی خاطر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک فورم پر ہے اور بھارت کی کسی قسم کی جارہیت کا منہ توڑ جواب ملے گا ،قبائلی تمام محب وطن ہے اور ستر سالوں سے پاکستان کی مغربی بارڈر کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے ، قبائلی بھارت کے جارہیت کے خلاف پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اورملک کی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرینگے انہوں نے پاکستانی فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائی نے دشمن کے جہازوں کو گرا کر عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے جن کو جماعت اسلامی خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

الخدمت فاوئنڈیشن پورے ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال میں اپنی ایمبولینس سروسز اور اپنی رضاکاروں کو پاک فوج کیساتھ لگوا رہی ہے تاکہ ناخوشگوار صورتحال میں کام آسکے ، پاکستانی حکومت نے بھارتی پائلٹ کی رہائی میں جلد بازی سے کام لیا ہے پاکستان اس کے نتیجے میں بھارت سے قیدی یا کوئی شرائط کا مطالبہ کرتے تو بہتر ہوتا کیونکی ابھینندن جنگی قیدی تھا اور پاکستان میں خونریزی کیلئے آیا تھا۔

ا ن کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر ، بنگلہ دیش اور بھارت میں جماعت اسلامی کے دفاتر کو بھارتی حکام نے تالے لگواکر ان کے کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے لہذا عالمی ادارے ان کی گرفتاری کا نوٹس لے اور کارکنان کی رہائی کو ممکن بنائیں۔ 
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے لنڈی کوتل بازار میں ریلی کا اہتمام کیا تھا جس کو بعد میں بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here