معصوم نقیب محسود کو بے دردی سے شہید کرنے والے کو دلیر کہنا ملک کے ساتھ غداری ہے: قاری عبد المجید

0
4943

بلال یاسر
باجوڑایجنسی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے جانب سے ٹی وی شو میں کھلے عام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں رپوش بدنام زمانہ پولیس آفیسر راؤ انور کو بہادر بچہ کہنے پر پاکستان بھر میں آصف علی زرادری کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 
جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر قاری عبدالمجید نے اپنے ایک اخباری میں کہا ہے کہ راؤ انور سینکڑوں معصوم شہریوں کا قاتل ہے اور اس وقت ایک ہائی پروفائل قتل کیس میں رپوش ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اسے دلیر جوان کہہ کر شہدا کے خون سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قاتلوں کی سرپرستی کرنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ زرداری سندھ میں قاتلوں کی حمایت کررہا ہے۔ 
انھوں نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری اپنا بیان واپس لے اور قوم سے معافی مانگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here