متاثرین شمالی وزیرستان کا ایف ڈی ایم اے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0
3397

ظہیرالدین
پشاور: شمالی وزیرستان کے متاثرین نے ایف ڈی ایم اے کے خلاف گورنر ہاوس اورپشاورپریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

آج پشاور پریس کلب کے سامنے اور گورنر ہاوس کےباہر شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد نےاحتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن متاثرین اپنے گھروں کو واپس بھیجا گیا ہے ان کو حکومتی وعدے کے مطابق ابھی تک مالی امداد نہیں دیا گیا۔جس کی وجہ انہیں مشکلات درپیش ہیں اور جو متاثرین اب کیمپوں میں رہ رہے ہیں ان کو
گھروں کو واپسی سے قبل انکےموبائل سیمیں بلاک کرکے مالی امداد سے محروم کردیا گیا۔
مظاہرین نے گورنر، وزیراعلٰی اور ایف ڈی ایم اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ ایف ڈی ایم اے اور ٹی ڈی پی سیکرٹریٹ نے ہم پر جان بوجھ کر مظالم اور زیادتی کر رہے ہیں ۔
مظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ ہم مزید کیمپوں میں زندگی نہیں گزار سکتے ہمیں فوری گھروں کو واپس بھیجا جائے اور افغانستان کے شہرخوست میں مقیم متاثرین وزیرستان کو بھی فوری طور پر پاکستان لایا جائے۔
بعد میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوکر چلے گیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here