ماموند قوم کو تقسیم کرنے کا منصوبہ نامنظور ہے: گل ظفر خان باغی

0
4525

فاٹا وائس نیوز
خار: پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی گل ظفر خان باغی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ماموند قوم کو تقسیم کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ ماموند قوم کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے۔
پی ٹی اے کے رہنما اور سابق امیدوار نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ان کے مرضی کے مطابق فیصلہ کریں اور عجلت اور جلد بازی میں کیے گئے فیصلوں کے خلاف بھرپور مہم چلائیں گ۔
انہوں نے بتایا کہ جو فارمولہ الیکشن کمیشن نے بنایا ہے وہ ہمیں منظور نہیں ہے اور الیکشن کمیشن کو کسی کے آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔ ہم تیسرے حلقے کے مکمل حمایت کرتے ہیں جو کہ باجو ڑایجنسی کا بنیادی حق ہے ، مگر مشاورت سے تمام امور طے کیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here