لنڈیکوتل میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات اور سپورٹس گالا کا اہتمام

0
3115

نصیب شاہ شینواری

یوم پاکستان کی مناسبت سے آج لنڈیکوتل میں خیبر سپورٹس کلب ،خیبر یوتھ فورم اور کونج گراونڈ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا ااہتمام کیا گیا۔ سپورٹس گالا میں سائکلنگ ،رسہ کشی کے مقابلہ معنقد ہوئے جس سے تماشائی بہت لطف اندوز ہوئے۔ سپورٹس گالا کو دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں مقامی لوگ، صحافی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے جنھوں نے کھلاڑیوں کو داد دی۔ سائکلنگ کے مقابلہ میں ذوہیب افریدی نے پہلی ، کاروان نے دوسری جبکہ احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 
گلاب گراونڈ میں رسہ کشی کا مقابلہ شفیق جیم نے جیت لیا۔

لنڈیکوتل پریس کلب میں یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام نے یوم پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹا۔ اس موقع پر شمس الاسلام نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت عوام اور حکومت مل کر کریں گی۔

انھوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے عوام امن پسند اور پاکستان سے پیار کرنے والے ہیں۔  

گلاب گراونڈ  میں افتتاحی تقریب کے دوران تحصیلدار شمس الاسلام نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل کی کھلاڑیوں کی  بھرپور حوصلہ افزائی کریں گی۔ 
خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام گلاب گراونڈ میں سپورٹس گالا کے دوران تماشائی الف خان شینواری اور اجرو کی مزاحیہ خاکہ سے خوب لطف اندوز ہوئے جنھوں نے مزاحیہ انداز میں موجودہ اور سابق عوامی نمائندوں پر خوب گولے برسائیں اور مقامی فلاحی کاموں میں ناکامی پر مزاحیہ انداز میں انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here