لنڈیکوتل بازار میں پولیٹیکل انتظامیہ کا چھاپہ ، دوکانداروں کو سخت ہدایات جاری

0
3037

نمائندہ فاٹا وائس نیوز

لنڈیکوتل: پولیٹکل انتظامیہ کابازار میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون ۔صفائی اور ناپ تول کا جا ئزہ لیا گیا ۔ نانبائی اور لکڑی بیچنے والوں کو طلب کیا گیا ۔کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے نہیں دینگے۔تحصیلدار شمس الا سلام

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈ ی کو تل بازار میں پولیٹکل ایجنٹ خیبر کیپٹن (ر) خالد محمود کے خصو صی ہدایات پر تحصیلدار لنڈی کوتل شمس الا سلام نے لنڈی کوتل بازار کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سڑک اور راستوں سے چھابڑی لگانے والوں کو ہٹا دیئے گئے بعض دکانوں کے سامنے تھڑوں کو مسمار کیا اس موقع پر صفائی چیک کی ہوٹلز اور دیگر خواراکی موادبیچنے والوں کے دکانوں پر وہ سامان تلف کیا جو استعمال کے قابل نہیں تھے اس موقع پرناپ و تول کا جائزہ بھی لیاتحصیلدا نے تمام تاجروں کو سخت ہدایات جاری کی کہ گندگی نہ پھیلائے گلی کوچوں میں چھابڑی نہ لگائیں نانبائی گوشت اور لکڑی بیچنے والوں کو کل طلب کر لیا تاکہ ان کے ساتھ ریٹ فیکس کیا جائے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی اس موقع پراسسینٹ لائن آفسرمصنف شنیواری صوبیدارحوالدار خان صوبیدار سفیر اللہ ٹریفک کمانڈر سمیع اللہ آفریدی اور بڑی تعداد میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے لنڈ ی کو تل کے عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا اس طرح کے اقدامات ہر ماہ میں کئے جائیں تاکہ بازار کا رونق بحال کیا جا ئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here