قبائلی کھلاڑیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے: شاہد شینواری

0
3009

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہد شینواری نے کہا ہے انہی کی کوششوں سے آج فاٹا سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑی بین الاقوامی اور قومی سطح پر کھیل رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ قبائلی کھلاڑیوں کی حقوق کے لئے ہرفورم پر آواز اٹھائی ہے۔

 
فاٹا اولمپیکس ایسو سی ایشن کے صدر شاہد شینواری نے لنڈ ی کو تل پریس کلب میں فٹ بال اور والی بال کھلاڑیوں کو کیٹس دینے کی ایک تقریب کے دوران میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ فاٹا کے کھلاڑیوں کی حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑا ہوں ا،س سے پہلے فاٹا ہر فورم پر نظر اندازا کیا گیا تھا اور اپنی حقوق سے محروم رکھا گیا تھا مگر دن رات انتھک کوششوں سے فاٹا کی تشخص کو اجاگر کیا ۔

 
انھوں نے کہا کہ فاٹا کی کھلاڑیوں کے لئے فنڈز چھین لئے نامساعد حالات اور سہولیات کے فقدان کے باوجود فاٹا میں کام شروع کیا اور کھلاڑیوں میں نئے عزم پیدا کر نے کے ساتھ ساتھ ان کی کھیل پر بھر توجہ دی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والے فاٹا کے کھلاڑی فاٹا اولمپیکس ایسو سی ایشن کے ثمرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لنڈ ی کوتل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں جو رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان سے ہماری اپیل ہے کہ اس کو انا کا مسلہ نہ بنائیں اور سپورٹس میدان کو تعمیر کرنے میں روکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here