فاٹا اصلاحات،نیانظام قبائلی عوام کی مشاورت اور خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائیگا،وزیراعظم

0
3012

ظہیرخان
اسلام اباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قبائلی علاقوں (فاٹا)کے انضمام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،جس میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور پیر نورالحق قادری،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان, وزیر اعلیٰ محمود خان،وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر ،وزیرِ اعظم کے مشیر شہزاد ارباب،متعلقہ محکموں کے وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا,کہ فاٹا میں قبائلی رسم و رواج کے پیش نظر نئے نظام کا نفاذ قابل عمل بنایا جائےگا اور نئے نظام کے اطلاق قبائلی عوام کی مشاورت اور ان کی خواہشات اور مرضی کے مطابق لایاجایئگا

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے مزید مواقع یقینی بنائے جائیں جبکہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انتظامی اقدامات کے نتیجے میں کوئی فرد بے روزگار نہ ہو۔ قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختص کوٹہ متاثر نہ ہو۔ انہوں نے سابقہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظائم کو رائج کرنے کیلئے کوشش تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا، کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کیلئے پیکج میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
عمران خان نے اجلاس میں سابقہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ نظام رائج کرنے کی کوشش تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سابقہ قبائلی علاقوں میں جلد از جلد لوکل گورنمنٹ سسٹم کا نفاذ کیا جائے۔
وزیر اعظم نے حکم دیا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے طریقہ کار جلد واضع کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here