طورخم میں تاجروں اور کسٹم ایجنٹس کے حقوق کے لئے لڑیں گے: معراج الدین شینواری

0
3035

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس یونین کے چئیر مین معراج الدین شنواری نے طورخم میں ٹرانسپورٹ کے نومنتخب صدر زرقیب شنواری کے اعزاز میں دےئے گئے پروگرام میں کہا کہ طورخم میں کاروبار خراب نہیں ہونے دینگے اور نومنتخب صدر زرقیب شنواری ٹرانسپورٹروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرینگے ، مزدوروں کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ طورخم میں بعض افراد کی خود غرضی اور غداری کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا لیکن یونین کے اصل عہدیدار کلئیرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹروں کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔
معراج الدین شنواری نے کہا کہ مفاد پرستوں کو پہچاننا چاہئے جنہوں نے خوگہ خیل قوم اور دیگر طبقات کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور ہماری تحریک کو نقصان پہنچایاطورخم میں کلئیرنگ ایجنٹس,ٹرانسپورٹروں اور مزدوروں کے جائز مفادات کا تحفظ کیا جائیگا اور اپنے حقوق پر کس قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے نومنتخب صدر زرقیب شنواری نے کہا کہ لنڈی کوتل کے عوام پرامن ہیں ان پر سب کچھ مسلط کیا گیا اور غریبوں کا آئے روز مالی نقصان ہوتا ہے زرقیب شنواری نے کہا کہ بعض مفاد پرستوں کی وجہ سے طورخم میں تمام طبقات کا نقصان ہوا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے ٹرانسپورٹروں سے غیر قانونی پیسے لئے جاتے ہیں اس کی روک تھام کرینگے زرقیب شنواری نے کہا کہ کلئیرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹروں سمیت تمام مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور کسی کو ظلم کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور اپنی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے طورخم میں ہزاروں قبائلیوں کا روزگار ہے جس کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے ہم اپنے بچوں کو فاقے کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری حکومت اور اداروں کی ہے جس کے لئے پیٹ کاٹ کر کے ٹیکس دیتے ہیں اور کہا کہ قبائلی عوام ترقی اور تعلیم چاہتے ہیں اور کوئی ہمیں اپنے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم نہیں کر سکتاانہوں نے کسٹم حکام کے وی باک آن لائن سسٹم کی ناکامی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کسٹم والے 25ہزار فی گاڑی لیتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنے آن لائن سسٹم میں ناکامی سے دوچار ہے جس کی وجہ سے قوم اور خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام کی کرپشن کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں اور اعلیٰ حکام ان کی کرپشن کا نوٹس لے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here