طورخم کسٹم کاغیر ضروری دستاویزات مانگنا،کروڑں مالیت خوراکی موادخراب ہونےکا خدشہ

0
2976
لنڈیکوتل: پاک افغان سرحدی طورخم پرکسٹم اور حکومتی اہلکار افغانستان سے خوراکی مواد درآمد کرنے پرکسٹم کلئیرنگ ایجنٹس سےمختلف اورغیر ضروری دستاویزات مانگنے پرخوراکی مواد سے لد ی بری گاڑیوں مال خرابی ہونےکا خدشہ۔
لنڈی کوتل پریس کلب میں آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس یونین کے صدر حاجی حیات اللہ شینواری،سینئیر نائب صدر طاہر خان،نائب صدر حاجی واحد شینواری اور شاہجہان شینواری ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم میں کسٹم حکام کی امپورٹ میں کوران ٹائین(حفظان صحت)سرٹیفیکیٹ،امپورٹ پرمٹ،امپورٹ ریلیز آرڈر،افلیکسٹیشن فرٹیفیکیٹ سمیت غیر ضروری دستاویزات مانگتے ہیں جس کادفتر طورخم میں بھی موجود نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ طورخم میں تعینات تمام کلیرنس ایجنٹس کو مشکلات کا سامنا ہے اور درجنوں خوراکی مواد کی گاڑیاں جس میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں بارڈر پر کھڑی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کا لاکھوں روپے نقصان ہورہاہے۔
انھوں نے کہا کہ ٓئے روز کسٹم حکام کی طرف سے کلیرنس کے لئے نئے نئے طریقے اور مطالبات کی وجہ سے درآمدات اور برآمدات کے ساتھ منسلک ایجنٹس اور تاجروں سخت مایوسی کے شکار ہیں۔ کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے دھمکی دی، اگر طورخم بارڈر پرکسٹم حکام نے تجارتی آسانیاں پیدا نہیں کی تو ہم بھرپور اختجاج کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here