ضلع خیبر میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کوآمدو رفت کی اجازت دی جائے: شاہد خان، رہنما پی ٹی آئی یوتھ کونسل

0
2967
بھگیاڑی چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کا احتجاجی کیمپ

 نصیب شاہ شینواری 
ضلع خیبر: ضلع خیبر میں نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کا بھگیاڑی چیک پوسٹ پر احتجاج جاری، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کمشنر کی نوٹیفیکیشن کے مطابق ہمیں بھی ضلع خیبر کے اندر نقل و حرکت کی اجازت دی جائے، ضلع خیبر میں آمد و رفت کی اجازت نہ دینا ہمارے ساتھ امتیازی سلو ک اور ناانصافی ہے۔ گاڑی مالکان

ضلع خیبر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھی ملاکنڈ ڈویژن کی طرح آمدورفت کی اجازت دی جائے: شاہد شینواری، رہنما پی ٹی آئی یوتھ کونسل

اس حوالے سے سیکوریٹی فورس کے اعلی آفیسر سے ان کے موبائل پرپیغام کے ذریعے موقف مانگی گئی لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان تحریک انصاف یوتھ کونسل کے مرکزی سینر نائب صدر شاہد خان نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ضلع خیبر میں سیکوریٹی حکام سرکاری اعلامیے کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ضلع خیبر کی حدود میں گھومنے کی اجازت دیں۔

شاہد خان نے کہا کہ ضلع خیبر کی عوام بھی دھشت گردی سے بری طرح متاثر ہیں اس لئے غریب عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں بھی ملاکنڈ ڈویژن کی طرح نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو اجازت دیں کہ وہ ضلع خیبر کی حدودمیں آمد و رفت کرسکے۔

تحصیل لنڈیکوتل کے رہائشی احرا م خان شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ لنڈیکوتل میں زیادہ تر غریب لوگ ٹیکسی کاروبار کے ساتھ وابستہ ہیں جن کے ساتھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہیں۔ انھوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع خیبر میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی رجسٹریشن کرکے نقل و حرکت کی اجاز ت دی جائے اور غریب عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ تحصیل جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ، دھرنے دینے والے مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری احکامات کے مطابق ہمیں بھی ضلع خیبر کے اندر گھومنے کی اجازت دی جائے لیکن سیکوریٹی اہلکار انھیں بھگیاڑی چیک پوسٹ سے گزرنے کی اجازت نہیں دیتے اور انھوں نے گزشتہ کئی دنوں سے بھگیاڑی چیک پوسٹ کے قریب احتجاجی کیمپ لگایا ہے۔

سرکاری اعلامیہ جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ضلع خیبر کے اندر آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here