ضلع خیبر:خاصہ دار فورس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم گرفتار

0
2922

ظہیرالدین
لنڈیکوتل:لنڈی کوتل کے خاصہ دار اور لیوی فورس نے اندھے قتل کا سراغ 17 گھنٹوں میں لگا کر قاتل گرفتار کر لیا،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران خان کی نیوز کانفرنس

اے سی لنڈی کوتل محمد عمران خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات حمزہ باابا مزار کے پاس سے ملنے والا لاش کی شناخت نور الرحمان شینواری سکنہ شیخمل خیل تحصیل لنڈیکوتل کے نام سے ہوئی۔ جسکو بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔
جسکے فورا بعد لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے جدید تحقیقی آلات کے بغیرقاتل کی تلاش شروع کرکے
ملزم عامر ولد ولید سکنہ خوگہ خیل کو 17گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔
ملزم نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقتول ان کو پچھلے تین سال سے ہراسان کر رہا تھا اس وجہ سے میں نے اسےقتل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here