سرکاری حج کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے بعد ہوگی: وزار ت مذہبی امور

0
4262

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج کی قرعہ اندازی عدالتی احکامات جاری ہونے کے بعدہوگی، پرائیویٹ حج آرگنائزرز نے پرائیویٹ حج سکیم میں مزید کٹوتی کے خلاف لاہور، پشاور اور سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے جس کی وجہ سے سرکاری حج کی قرعہ اندازی التواء کا شکار ہے، عدالت نے وزارت مذہبی امور کو سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی سے روکا ہے۔ 
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک ذمہ دار آفیسر کے مطابق سرکاری حج قرعہ انداز صوبائی عدالتوں میں پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی طرف سے درخواست پر عمل درآمد کے بعد ہوگی۔ سرکاری اہلکار نے راقم کو فون پر بتایاجونہی عدالتی حکم جاری ہوا،سرکاری حج کی قرعہ اندازی کا اعلان کیا جائے گا۔ 
راقم سے کئی سرکاری حج سکیم کے لئے بینکوں میں درخواستیں جمع کرنے والے درخواست گزاروں نے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوچھا ہے کہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی کب ہوگی اس لئے کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ ان کے نام سرکاری حج سکیم میں نکل آئیں تاکہ وہ حج کی سعادت حاصل کرسکے ۔ 
واضح رہے کہ حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹے میں 7فیصد مزید کمی کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف پرائیویٹ حج آرگنائزرز نے سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے جس کی سماعت جاری ہے۔ پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ان کا کوٹہ کم کرنا ناانصافی ہے۔ پرائیویٹ حج آرگنائزرزکا مطالبہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے کامیاب پرائیویٹ حج اپریشن اور حاجیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے پرائیویٹ حج کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here