سرکاری،پرائیویٹ حج نیوز ،سرکاری حج درخواستیں وصولی میں توسیع

0
2810
پرائویٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیدار جنرل باڈی اجلاس میں شریک ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ذرایع کے مطابق ابھی تک مختلف بینکوں میں سرکاری حج کے تقریبا 1لاکھ 48 ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے اور تحصیل لنڈیکوتل میں حج مہنگی کی جانے کی وجہ سے بہت کم مقدار میں حج درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔سرکاری حج سکیم پیکج تقریبا 4لاکھ 37ہزار ہے۔ 

سرکاری حج تقریبا 60 فیصد مہنگی ہونے کی وجہ سے تحصیل لنڈیکوتل کے حبیب بینک اور پنجاب بینک میں تقریبا 20 کے لگ بھگ درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔

لنڈیکوتل میں سرکاری سکیم حج کے لئے اتنی کم مقدار میں درخواستیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سرکاری حج سکیم پیکج میں اضافہ کی وجہ سے لوگ اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ حج کے لئے درخواست جمع کرسکے۔

دوسری طرف حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن اف پاکستان خیبرپختو نخوا اور فاٹآ کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس کل پشاور میں ہوپ کے پی کے زونل چئیرمین کامران زیب کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔

اجلاس میں ہوپ کے سینیر رہنماوں الحاج مسعود خان شینواری، الحاج ثنااللہ ،پیر عاقل شاہ اور دوسرے سینیر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر عہدیداروں اور رہنماوں نے سعودی عرب حکومت اور ولی عہد کا پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حج آرگنائزرز نے حکومت  سے مطالبہ کیا کہ اس کوٹہ کو پرائیویٹ حج کمپنیوں کو دیا جائے، 50 حج کوٹہ رکھنے والوں کا کوٹہ بڑھایا جائیں اور پرائیویٹ حج کمپنیوں سے کاٹا گیا کوٹہ دوبارہ دیا جائیں۔

اس موقع پر الحاج ثناااللہ ، کامران زیب،  مسعود خان شینواری، وحیداللہ آفریدی اور ہوپ فاٹا کے چئیرمین پیر عاقل شاہ  نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پرائیویٹ حج سکیم کی حاجیوں کو بہترین سہولیات دی جائیں گی۔

رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ 8مارچ سے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو بھی حج درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے حج پیکج پر بحث جاری ہے اور جلدی پرائیویٹ حج کمپنیاں حکومت کو اپنی حج پیکج کی تفصیلات فراہم کریں گی۔

ذرایع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کی حج پیکج تقریبا 5لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہوگی اور مختلف سہولیات اور حرم شریف سے فاصلہ کی بنا پر حج پیکج میں اضافہ یا کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کل سرکاری حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے لیکن حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں 3 دن تک اضافہ کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here