سدیس کرکٹ کلب نے دلخاد کرکٹ لیگ جیت لی

0
2951

نصیب شاہ شینواری 
لنڈی کوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل دلخاد گاوں میں دلخاد کرکٹ لیگ اختتام پذیر،فائنل میچ سدیس کرکٹ کلب نے فائنل کا تاج اپنے سر پہن لیا۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ دلخاد میں 106 ونگ خیبر رائفلز کے تعاون سے دلخاد ٹی ٹین کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوا.فائنل میچ سدیس کرکٹ کلب اور دلخاد کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا ۔

سدیس کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 106 رنز بنائیں اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دلخاد کلب کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میچ جیت لی ۔ 
اس موقع پر مہمان خصوصی 106 ونگ کے کمانڈر کرنل عمیر تھے۔.فائنل میچ میں عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی جو بہترین کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے دلخاد ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی ۔

کرنل عمیر نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ لنڈیکوتل میں سپورٹس سہولیات کی کمی کے باوجود اس علاقہ نے بہترین بین الاقوامی کھلاڑی پید ا کئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس علاقے کی کھلاڑیوں میں بے پنا ہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here