حمزہ بابا حجرے میں شمولیتی تقریب کا انعقاد، کئی خاندان پی ٹی آئی میں شامل

0
3917

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل : خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں پشتو زبان کے مشہور شاعر ، ادیب اوربابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کے حجرے میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک قاسم اختر،ملک اشرف،اسداللہ،کپتان،وقاص،گل رحمان،برکت خان، عزت اللہ ا وردیگر نے اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا.
اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا جہاں مقامی لوگوں اور کثیر تعداد میں پی ٹی ٓئی ورکرز اور رہنماوں نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرایجنسی کے سینئر نایب صدر شاہد خان شینواری ،نائب صدر عدنان شینواری ، فخرالدین شینواری ،پی ٹی آئی لنڈی کوتل کے سابق صدرملک خورشید آفریدی اور عرفات شینواری نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اسی مناسبت سے ہم بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری کے حجرے میں یہ عہد کرتے ہیں کہ حلقہ این اے 44کے لئے با صلاحیت وایماندار لیڈر کا چناو کرینگے اور نااہل لوگوں کوکبھی بھی اپنی قیمتی ووٹ نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس خاندان کا بچہ ہوں جو اللہ کی راہ میں دعوت کی شکل میں بستر پیٹھ پر باندھ کر جس طرح دین کی ترویج کرتے تھے اسی طرح ہم بھی اپنے بستر اور سامان کے ساتھ دعوت اور پی ٹی آئی کا منشور ہر فرد اور گھر گھر پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں نئی بننے والی یونیورسٹی کا نام حمزہ بابا کے نام سے منسوب کیا جائے۔ اس حوالے سے تقریب کے شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کرلی جس میں کہا گیا کہ ہم نے جس طرح کھیل کے میدان میں فاٹا کا نام پوری دنیا میں روشن کیااور آج فاٹا کے کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلتے ہیں اسی طرح بغیر وسائل کے چاہے ہم منتخب ہو یا نہ ہو حلقہ این اے 44کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قبائلی عوام کو وہ بنیادی حقوق حاصل نہ ہو جو لاہور ،کراچی اور پشاور کے عوام کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا معدنیات سے مالا مال ہے لیکن افسوس کہ موجودہ اور سابقہ عوامی نمائندوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیاجس کا جواب قبائلی عوا م آنے والے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے دیں گے ۔
آخر میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لئے اعزاز کی بات ہے کہ بابائے غزل امیر حمزہ خان شینواری گھرانے کے افرادآج ہمارے قافلے میں ہوگئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ این اے 44کے عوام کا ہم پر مکمل اعتمادہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here