فاٹاوائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: جمعیت علمائے اسلام کے شعبہ نشر و اشاعت ضلع خیبر نے ایک بیان جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ لنڈیکوتل کے دورافتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں ان کے دو کارکن لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بیان کے مطابق ایک کارکن حاجی خالص خان آفریدی اور حاجی گل رحمان گزشتہ ہفتہ بازار ذخہ خیل سے لاپتہ ہیں جبکہ ان کی کار حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر ملی ہے۔
جے یو ائی کے رہنماوں اور مقامی مشران اور رشتہ داروں نے سیکوریٹی فورسز اور مقامی امن کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ ہونے والے افراد کو بحفاظت بازیاب کیا جائیں۔
جمعیت علماء اسلام فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام خیبر ایجنسی قاری جھاد شاہ آفریدی جمعیت علماء اسلام تحصیل لنڈی کوتل امیر قاری مجاہد احمد اور تحصیل جمرود امیر مولانا غفران اللہ خیبر ی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے کارکنان کوجلد بازیاب نہ کیا گیا تو جمعیت کے کارکنان سڑکوں پر نکل کر بھرپور اختجاج کریں گی۔
واضح رہے کہ بازار ذخہ خیل لنڈیکوتل کا دورافتادہ اور دھشت گردی سے متاثرہ علاقہ ہے جہاں توحید الاسلام (امن تنظیم) اینٹی پاکستان گروپس کے خلاف علاقہ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔