توحید الاسلام کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق ،دو زخمی

0
2705
توحید الاسلام کا جاںبحق رضاکار

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے دورافتادہ علاقہ کے بازار ذخہ خیل زیرے پہاڑ میں مقامی امن تنظیم تو حید الاسلام کی گاڑی کو تیزرفتاری کی وجہ سے حاثہ پیش آیا ہے جس میں ایک رضا کار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے فاٹا وائس کو بتایا کہ کہ توحید الاسلام تیظیم کی گاڑی اس وقت زیڑی ٹاپ سرمیں گہری کھائی میں گرگئی جب گاڑی رضاکار ڈرائیور انور سے بے قابو ہوگئی۔

ذرایع کا  کہنا ہے کہ واقعہ پیش آتے ہی لنڈیکوتل کے لائن آفیسر سوالزرخان آفریدی دیگراہلکاروں کے ساتھ جاے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخموں کی وجہ سے امن تنظیم کے رضاکار ڈرائیور انور ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو رضاکاروں عبد المنان اور رقیب کو ہسپتال منقل کیا گیا جہاں کہا جاتا ہے کہ ان دو رضاکاروں کی صحت خطرے سے باہر ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے رضاکار اور زخمیوں کا تعلق لنڈیکوتل کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ بازار ذخیل سے ہے اور یہ رضاکار بازار ذخہ خیل کے علاقہ تبی سے لنڈیکوتل بازار آرہے تھے کہ راستہ میں حادثہ کی شکار ہوگئے۔ 

بازار ذخہ خیل امن تنظیم ، توحید الاسلام گزشتہ کئی سالوں سے وادی تیرا اور ملحقہ علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے اور ابھی تک مختلف واقعات میں ان کے سینکڑوں رضاکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here