آن لائن ویباک سسٹم کے خلاف کسٹم کلیرینس ایجنٹس اور خیبر سیاسی اتحاد کا اختجاجی مظاہرہ

0
3154
عمران شینواری 
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل باچا خان چوک میں خیبر سیاسی اتحاد اورآل طورخم کسٹم کلیرینس ایجنٹس کے زیر اہتمام طورخم میں این ایل سی کے ظلم اور زیا دتی اور طورخم کسٹم حکام کی طرف سے لاگو کئے گئے نئے آن لائن سسٹم وی باک کے خلا ف احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرین نے پہلے ہسپتال چوک سے با چا خان چوک تک اور پھر وہاں سے پر یس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی اور گو این ایل سی گو ،اور وی باک سسٹم نامنظور کے نعرے لگائے جلسے میں ہزاروں افرادنے شرکت کی احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے آل طورخم کسٹم کلیئر نگ ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شنواری ،زرنور آفریدی ،شاہ حسین شنواری ،مفتی اعجاز شنواری ،عبد الرزاق شنواری،شیر مت خان آفریدی ،شاکر آفریدی ،عامر آفریدی، زرقیب شنواری اور دیگر نے کہا کہ جب ظلم انتہا کو پہنچ جائے تب عوام احتجاج کر نے پر مجبو رہو جا تے ہیں طورخم میں این ایل سی کی طرف سے ظلم وزیا دتی اور تحریری معاہدوں سے روگردانی کی وجہ سے روزگا ر تباہ ہو گیا اب طورخم کسٹم حکام نے بھی نئے آن لائن وی باک سسٹم لاگو کیا ہے جسکی وجہ سے بھی ہزاروں کسٹم کلیئر نگ ایجنٹس بے روزگا ر ہو جا ئینگے جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ این ایل سی والے قوم میں تفریق پید اکرنا چاہتے ہیں اور اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں اور اپنی جیبیں بھر نے میں لگے ہوئے ہیں خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ ان کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے اور ان کو پاکستانی سمجھ کر ان کو بنیادی حقوق دےئے جائیں اور اگر ظلم و زیادتی کا رویہ جاری رکھا گیا تو پھر وہ انتہائی اقدام سے گریز نہیں کرینگے اور این ایل سی سمیت کسی کو طورخم میں کاروبار اور تجارت برباد کر کے ان کے نوجوانوں کو بے روزگار ہونے کی اجازت نہیں دینگے سیاسی رہنماؤں نے دھمکی دی کہ اگرطورخم میں وی باک سسٹم ختم اور این ایل سی کو غیر قانونی اختیارات سے نہیں روک دیا گیا تو خیبر آفریدی ، شنواری ، ملاگوری اور شلمانی اقوام کے بوڑھے اور نوجوان اور سیاسی کارکن ملکر اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دینگے انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کی بے بسی نا اہلی اور کرپشن پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ انتظامیہ لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کرتی جس کی مذمت کرتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here