کے پی کے پولیس کا بڑا کارنامہ، زیر حراست قبائلی نوجوان کا ماورائےعدالت قتل

0
3436

ظہیرخان
جمرود:پشاورپولیس کا جمرود کے علاقے غنڈی روڈ نور بہادر کلی سے حکمت شاہ کو گرفتار کرکے راستے میں گولی مار کر قتل کر دیاگیا،اگر حکمت شاہ کسی جرم میں مطلوب تھا توملکی عدالتیں کس لئے ہیں،لواحقین کی پریس کانفرس

تفصیلات کے مطابق،جمرود پریس کلب میں مقتول حکمت شاہ کوکی خیل کے بھائی ارب شاہ کوکی خیل نے پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ چند دن پہلے پشاور ریگی پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے ضلع خیبر کےتحصیل جمرود انظامیہ کے ساتھ مل کر جمرود غنڈی روڈ نور بہادر کلی میں چھاپہ مارا جہاں پرحکمت شاہ اپنے ماموں کے گھر سے دیگر تین ادمیوں کے ساتھ گرفتار کرکے پولیس اپنے ساتھ لے کر گئے۔جہاں پر پولیس نے دیگر تین ادمیوں کو چھوڑ دیا،لیکن میرے بھائی حکمت شاہ کوکی خیل کو راستے میں ہی گولی مار کر قتل کر ڈالا۔
مقتول کے لواحقین نے کہا ،کہ اگر حکمت شاہ کسی مقدمے میں یا کسی جرم میں مطلوب تھا تو ایسے عدالت میں پیش کیے جاتے اوریہ ملکی عدالتیں کس لئے ہیں۔ اگرجرم ثابت ہونے پر جو بھی سزا ہوجاتا تو اسکا ہمیں کوئی شکوہ نہ ہوتا۔
مقتول کے لواحقین نے ضلعی انتضامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا،کہ جمرود انتضامیہ میرےبھائی کے قتل میں برابر کے شریک ہے۔
مقتول کے نو سالہ ,سات سالہ بیٹے اور بھائی نے پاکستان کے صدر ،وزیراعظم اورچیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here