نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: ضلع خیبر لنڈیکوتل کے مشہور مذہبی و روحانی شخصیت اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد بزرگوار، پیر طریقت عبد العزیز المعروف شیخ گل صاحب کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔
ذرایع کے مطابق سعودی عرب مدینہ منور سے اہک اہم شخصیت اور عالم دین نے بھی شرکت کی۔ جنازے میں تقریبا 20ہزار افراد نے شرکت کی۔
مرحوم کی نمازہ جنازہ حمزہ بابا گراونڈ میں ادا کی گئی جہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پیر طریقت شیخ گل صاحب عرصہ دراز سے بیمار تھے اور آج کل اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز وہ وفات پاگئے تھے۔
جنازہ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
ذرایع کے مطابق مرحوم کو دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں سپردخاک کیا گیا جہاں ان کے والد بزرگوار المعروف باباجی صاحب بھی سپردخاک ہے۔
ذرایع کے مطابق مروحوم شیخ گل صاحب کی عمر 84 برس تھی جبکہ ان کا نمازہ جنازہ ان کے بڑے بیٹے اور سابق سینیٹر حافظ عبد المالک نے ادا کی۔
جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے سابقہ سینیٹر حافظ عبدالمالک نے پڑھائی جنازے میں بڑی تعداد میں ان کے عقیدت مندوں کے علاوہ مدرسوں کے طلباء ، اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جنازے میں این اے 43 باڑہ سے ایم این اے اقبال آفریدی، اور سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے بھائی و سینیٹر سینیٹر تاج محمد کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور، صابر حسین اعوان و دیگر نے شرکت کی ۔
ان کی وفات کے بعد ان کے عقیدت مندوں نے پیر طریقت کے گدہ نشینوں نے ان کے بیٹے عبدالمالک کو سجادہ نشین مقررکرنے کا اعلان کیا