پشتون تحفظ مومنٹ اور حکومت کے مابین مذاکرات کے لئے جرگہ منعقد

0
3832

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

جمرود: پشتون تحفظ مومنٹ کی جایز مطالبات کو حل کرنے کی لیے حکومت کی تشکیل دیی ہوی وفد اور پشتون تحفظ مومنٹ کے درمیان جرگے کا انقعاد۔جرگے میں پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور تحریک کے دوسرے راہنما شریک ہو نے علاوا فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت دیگر اعلی شخصیات نے بھی شر کت کی۔

 

جرگہ خیبر ایجنسی سے قومی اسمبلی کے ممبر الحاج شاہ جی گل کی رہائش گاہ شاہ کس جمرود میں ہوی۔جسمیں جرگہ ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ حکومت سے مذاکراتی عمل خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا، کہ فاٹا کے عوام نے بہت ساری مصبیتیں اور مشکلات برداشت کی ہیں ۔اور شاید یہی وجہ ہے کہ انکی تحریک کے لہجے میں سختی پائی جاتی ہے۔ پچھلے ہر دور میں ہمارے بزرگ نرم لہجے میں اپنے حقوق کے حصول کی بات کرہے ہیں۔ لیکن جب ان کے نتائج سامنے نہیں آتے۔تواب مجبورآ لہجے میں سختی آتی ہے۔

منظور نے کہا،کہ ہمیں بھی نفرت اور تعصب کی کی نظر سے دیکھا جاتا ہیں ہمارے خلاف میڈیا پر غداری کا پروپیگنڈا کیا جا تا ہیں ہم پرامن لوگ ہیں اور ہم عدم تشدت پر عمل پیرا ہیں۔
قومی اسمبلی کے ممبر الحاج شاہ جی گل لنے اسی موقع پر کہا کہ تمام مسائل جرگے اور مذکرات کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں.اور پشتون تحفظ مومنٹ کے سارے مطالبات کو جایز قرار دیے.
دونوں فریقین نے ائندہ سیسشن میں ہرقبائلی ایجنسی سے دو، دو ممبران، حکومتی نمائندے، فاٹا کے منتخب قومی اسمبلی کے اراکین اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کا جرگہ میں حصہ لینے اتفاق کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈر پشاور لفٹینینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں جنہیں ملکی آئین کے تحت حل کیا جائے گا۔اور اسی سلسلے اینہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here