پشتون تحریک کی حامی،پی ٹی وی پشاور سنٹر کی خاتون میزبان ثناء اعجازنوکری سے فارغ

0
4638

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

پشاور:پشتون تحریک کی سرگرم کارکن اورپاکستان کی سرکاری ٹی وی نےپی ٹی وی پشاور سنٹر کی خاتون میزبان ثناء اعجاز کو پی ٹی ایم کی حمایت کے پاداش میں نوکری سے فارغ کردی گئ،”وجہ “اُوپر سے آرڈر آیا ہے”، ثناء اعجاز۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے پشاور اسٹیشن سے پشتو زبان میں نشر کیے جانے والے ہفتہ وار پروگرام ‘خیبر پختونخوا ٹائم’ کے میزبان ثناء اعجاز کو پاکستان ٹیلی ویژن کے نوکری سے نکال دی گیئ۔
سوشل میڈیا کی وساطت سے ثناء اعجاز نے ٹویٹر اور ویڈیوں میں کہنا ہے،کہ بدھ کے روز انہیں یہ کہہ کر پروگرام کی میزبانی سے روک دیا گیا کہ انتظامیہ کو “اُوپر سے آرڈر آیا ہے” کہ انہیں پروگرام نہ کرنے دیا جائے۔
ثناء اعجاز نےپی ٹی وی پر الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے انہیں مختلف بہانوں سے پروگرام کرنے سے منع کیا جا رہا تھا اور بلاخر اج نوکری سے نکالی گی۔

Image may contain: one or more people
انہوں نے کہا،کہ مجھےپشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے۔حالانکہ ان کا پروگرام سیاسی نوعیت کا نہیں تھا بلکہ سماجی مسائل کے حوالے سے ہوا کرتا تھا اور پالیسی کے مطابق اس میں کسی قسم کے سیاسی مباحثے پر پابندی تھی۔
ثناء نے کہا،کہ وہ پی ٹی وی کےخلاف قانونی چارہ جوی کریگی۔

Image may contain: 2 people, people smiling, people standing and outdoor
یاد رہے،ثناء اعجاز ایک پشتون نیشنلسٹ عورت اور پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم کارکن ہے اور وہ پختنوں کی حقوق کیلے ہر فورم پر اواز اٹھاتی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here