پرائیویٹ حج کوٹہ کم کرنا نا انصافی ہے:عابد زبیری ایڈوکیٹ

0
2655

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: سرکاری اور پرائویٹ حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں پرائویٹ حج آرگنائزرز کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو متنبہ کیا کہ پرائیویٹ اور سرکاری حج کوٹہ 67:33کی تناسب سے تقسیم کرنا پرائیویٹ حج سیکٹر کے ساتھ نا انصافی ہے۔

سماعت کے دوران ہوپ کے وکیل عابد زبیری ایڈوکیٹ اور نئی کمپنیوں کی جانب سے اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوے کہا کہ پرائیویٹ حج کوٹہ کو کم کرنا نا انصافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فارمولیشن کمیٹی نے یہ تناسب 60:40فیصد رکھنے کی پہلے سے منظوری دی تھی اور حج پالیسی کے اعلان کے وقت یہ تناسب 67:33 فیصد رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here