پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر الطاف اللہ خان امریکی یونیورسٹی میں پڑھائیں گے

0
3276

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈ ی کو تل: ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ما س کمیونیکشن ، یونیور سٹی اف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف اللہ خان گلیڈن ویزٹنگ پروفیسرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 
پروفیسر ڈاکٹر الطاف اللہ خان اب امریکہ کے ریاست اوہائیویونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں ایوارڈ کے اعزاز میں ڈاکٹر امریکہ میں بہار سمسٹر 5مئی 2018تک یونیورسٹی میں طلباء کو پڑھائیں گے، ایوارڈ کا مقصد یونیورسٹی کے طلبا کے استعداد کا ر بڑھانا اور عظیم اور قابل پروفیسرز کے تجربات سے استفادہ اٹھانا ہے۔

ڈاکٹر الطاف اللہ خان اس وقت امریکہ میں یونیورسٹی کے طلباء کو فاونڈیشنز اف ان لائن جرنلزم،رپورٹنگ پبلک ایشوز،میڈیا اینڈ کانفلیکٹ،ایڈوانس ریسرچ اور مشرق وسطیٰ خواتین کی ہسٹری پر لیکچر زدے رہے ہیں۔ سرکاری مراسلے کے مطابق ڈاکٹر الظاف اللہ خان یو نیورسٹی اف پشاور سے این او سی اور حکومت پاکستان کی اجازت پر اس شارٹ ٹرم کورس کی تعیناتی کے لئے بھیج دیا گیا ہے جو اس وقت امریکہ میں اکیڈمک ایکس چینج ویزا پر مقیم ہے ۔جرنلزم ڈیپارٹمنٹ اوریونیورسٹی کے طلبا ء نے ڈاکٹر الطاف اللہ خان کے اس ایوارڈ پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے پاکستان کے لئے بڑی اعزاز کی بات ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر امریکہ بلا کر ان سے یہ استدعا کی گئی کہ اپنی قابلیت اور تجربات سے طلباء کو مستفید کریں۔

 
طلباء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ سے واپسی پر ڈاکٹر الطاف اللہ خان کو ان کی خدمات اور قابلیت کو مد نظر رکھ کر ایوارڈ دیا جائے کیونکہ پشاور یونیورسٹی کے لئے ان کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here