نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پابندی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں نے پشاور طورخم ہائی وے بند کردی

0
3015
لنڈیکوتل بائی پاس روڈ پر مظاہرین نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پابندی کے خلاف روڈ بلاک کیا ہے۔

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ضلع خیبر میں پابندی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماوں نے لنڈیکوتل بائی پاس کے مقام پراحتجاجا پشاور طورخم ہائی وے کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردی۔

جے یو آئی ف کے جنرل سیکرٹری مفتی معحمد اعجاز شینواری اور سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ آفریدی نے اپنے درجنوں حمایتی افراد کے ساتھ لنڈیکوتل بائی پاس پر احتجاجا روڈ بند کردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مفتی محمد اعجاز شینواری نے کہا کہ ضلع خیبر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اجازت نہ دینا یہاں کی غریب عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ علاقے دھشت گردی اور غربت کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے اور اب وقت ہے کہ حکومت ان علاقوں کی عوام کو ریلیف پیکج دیں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اجازت دیں۔

انھوں نے کہا کہ یہی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں یہاں کی سینکڑوں خاندانوں کا ذریعہ معاش ہے اور یہاں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اجازت نہ دینا یہاں کی عوام سے منہ کا نوالا چھیننے کے مترادف ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا تنازعہ ایک ہفتہ میں حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد جے یو آئی ف کے رہنماوں نے احتجاج کو ختم کردیا اور تقریبا دو گھنٹے کے بعد پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here