نادرا سٹاف قبلہ درست کریں، شناختی کارڈ بنانے میں غفلت اور مشکلات کا ازالہ کیا جائے: زرنور آفریدی

0
3295
زرنور آفریدی: فائل فوٹو

فاٹا وائس نیوز 
لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں تعینات نادرا سٹاف لوگوں کے کارڈز بنانے کے عمل کو مشکل نہ بنائیں ، نادرا دفترکی طرف سے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں ، قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کرینگے ، نائب امیر جماعت اسلامی فاٹا زرنور آفریدی ۔ 
میڈیا کے نمائندوں نے جب نادرا سٹاف کے ساتھ اس حوالہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ کسی کے لئے غیر ضروری مشکلات پیدا نہیں کرتے اور نہ کوئی غیر قانونی کام کرتے ہیں۔

 
لنڈی کوتل میں قائم نادرا کے عملے کے خلاف شکایت کرتے ہوئے جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نادرا سٹاف کے ارکان مقامی لوگوں کی شناختی کارڈز بنانے میں غیر ضروری مشکلات اور پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگ کارڈز سے محروم ہیں جس کے سبب وہ کوئی کاروبار اور روزگار نہیں کر سکتے اور نہ اپنے گھروں سے باہر جا کر کوئی کام کر سکتے ہیں زرنور آفریدی نے الزام لگایا کہ لنڈی کوتل نادرا سٹاف کا رویہ سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر نادرا نے عام لوگوں کے شناختی کارڈز بنانے میں غفلت اور مشکلات پیدا کرنے والا رویہ ترک نہیں کیا تو جماعت اسلامی عام لوگوں کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی دوسری نادرا کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ان کا عملہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی مشکلات پیدا کرتا تاہم اگر کہیں کوئی قانونی پیچیدگی ہو تو اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ان کی طرف کوئی مسئلہ کسی کو درپیش نہیں اور اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ان سے ملاقات کر کے اس کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here