مفتی نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان کا نیا سربراہ نامزد

0
3950

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

تورخم: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کوامریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہیں،تحریک طالبان پاکستان نے مفتی نور ولی محسود کو تحریک طالبان کانیا امیر جبکہ مفتی مزاحم المعروف مفتی حضرت کو نائب امیر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 13 جون 28 ویں رمضان کو افغانستان کے سرحدی صوبے کُنڑ میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کو ایک امریکی ڈرون حملے میں ماردیا گیا ہیں ۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا ہے،کہ اُس کی قیادتی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو گروپ کا سربراہ نامزد کیا ہے جب کہ  مفتی مزاحم المعروف مفتی حضرت کو اُن کا معاون مقرر کیا ہے۔

پاکستانی سرکار کے مطابق ملا فضل اللہ دسمبر 2014ء میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا، جس میں 151افراد ہلاک ہوئے، جن میں 130 بچے شامل تھے
یاد رہیں کہ،امریکی محکمہ خارجہ نے فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی، اُن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ متعدد اہم امریکی اور پاکستانی اہداف کے خلاف حملوں میں ملوث تھا، جب سے 2013ء میں اُسے گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here