ماموند کرکٹ کلب نے لوزون کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

0
3513
Sports News
باجوڑایجنسی : تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی تحصیل ماموند کے فرقانی کرکٹ گروانڈ پر جاری لوزون انجن اٹبل کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں ماموند کرکٹ کلب نے سیون سٹار ماموند کو 23 رنز سے ہراکر ٹائٹل اپنے کرلیا۔ ٹاس ماموند کرکٹ کلب کے کپتان زبیر شاہ نے جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12اوورز میں 128 رنز بنائے ، جس میں نصراللہ نے 44 ، سرتاج 34 اور زبیر شاہ نے 28 رنز بنائے۔ جواب میں سیون سٹار کی ٹیم ماموند کرکٹ کلب کے باولرز کا سامنا نہ کرسکی اور محض 105 رنزبنائے۔ ماموند کرکٹ کلب کے طرف سے مصفراللہ نے 3 اورنصراللہ اور سرتاج نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔ یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ لوزوان انجن آئل کے طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ لوزوان انجن آئل نے ماموند کرکٹ کلب کے ٹیم کو مکمل سپورٹ کیا اور پوری ٹیم کے لیے کِٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here