لنڈی کوتل،پشاورطورخم ہائی وے پر بچوں کااحتجاجی مظاہرہ

0
2815
پشاور طورخم ہائی وے پر بچے احتجاجی کررہے ہیں۔

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں بجلی کی طویل اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف خیبر شیخوال کے مقام پر درجنوں بچوں نے ٹیسکو اہکاروں کی طرف سے ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظآہرے میں شامل بچوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ سردی کی اس شدید لہر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔

بچوں نے احتجاجی مظآہرے میں کالے جھنڈے اٹھائے تھے اور پشاور طورخم ہائی پرمارچ کرکے ٹیسکو حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔

بچوں نے پشاور طورخم ہائی پر احتجاجا پتھر بھی رکھ دئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ، بعد میں انتظامیہ کے لائن آفیسر سوالزر خان آفریدی جاے وقوعہ پر پہنچے اور بچوں کے ساتھ ملے۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد بچے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here