لنڈیکوتل: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت‘ زخمی نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ورثاء کا احتجاج

0
3692

ظہیر خان
لنڈیکوتل: تحصیل لنڈ کوتل کے علاقہ شیخوال میں مقامی شخص پہاڑ سے گرکر زخمی حالات میں لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا،ہسپتال ایمرجنسی میں کوئی بھی مسیحا چیک کرنے نہ آیا، نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی، ورثاء کا ہسپتال میں شدید احتجاج

تفصیل کے مطابق,لنڈیکوتل کے علاقے خیبر شیخوال میں ایک 20سالہ نوجوان رحمان اللہ ولدمحبت شاہ سکنہ شیخوال خیبرپہاڑی سے گر کر زخمی ہو گیا.جسےمقامی افراد نے فوری طور پر زخمی کو ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا۔
مریض کو ایمرجنسی میں تو داخل کرلیا گیا لیکن کوئی بھی ڈاکٹر / مسیحا مبینہ طور پر اسے چیک کرنے نہ آیا اور نہ ہی اس کا علاج کیا گیا مریض نے مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ ہسپتال میں اس المناک موت پر دوسرے مریضوں کے لواحقین میں بھی شدید غم و غصہ پایا گیا۔
میت کے ورثاء نےہیڈکواٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ،واقعے کےذمہ دار ڈاکٹروں کو نوکری سے برخاست کیا جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here