لنڈیکوتل میں نئے سال کاآغاز ہفتہ صفائی سے کیا گیا

0
2881
تحصیلدار شمس الاسلام صفائی مہم کے دوران بازار میں خطاب کر رہاے

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل اور پاک افغان بارڈر طورخم کے قریب لنڈیکوتل بازار میں نئے سال 2018کی ابتداء ہفتہ صفائی مہم سے کئی گئی، اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل کے پولیٹیکل تحصیلدار ،سول سوسائیٹی کے ممبران اور کثیر تعداد میں مقامی لوگ اور دوکاندار موجود تھے جنھوں نے صفائی مہم اور آگاہی کے متعلق بازار میں واک کیا۔
میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیٹیکل تحصیلدار شمس الاسلام نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں اپنے بدن کے ساتھ ہمارے ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف سھترا رکھنا چاہئے، انھوں نے کہا کہ بازار ،گاوں اور محلوں کی صفائی ہر انسان کو چاہئے اس لئے کہ صفائی نہ کرنے سے ہی ہمارے معاشرے میں کئی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

لنڈیکوتل : کثیر تعداد میںلوگ اور دوکاندار ہفتہ صفائی مہم واک میں شریک ہیں

انھوں نے تمام لوگوں کو ترغیب دی کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔
اس موقع پر لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے رہنما، کثیر تعداد میں رضاکار اور لنڈیکوتل بازار یونین کے رہنما اور کثیرتعداد میں دوکاندار بھی موجود تھے جنھوں نے بڑھ چڑھ کر بازار کی صفائی میں حصہ لی اور صفائی کے متعلق آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔

اس مثبت اقدام پر اہلیان لنڈیکوتل، سول سوسائیٹی ممبرز نے پولیٹیکل انتظامیہ اور لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے رہنماوں کاشکریہ ادا کیا جنھوں نے صفائی کے اس مہم اور اگاہی واک کا اہتمام کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here