لنڈیکوتل،کمرے کی چھت گرگئی،بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا، کئی افراد زخمی

0
3331

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔صدو خیل میں ایک کمرے کی چھت گر گئی ۔ دو کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔10سالہ بچہ ذخمی ہو گیا ۔شیخ مل خیل میں دو منزلہ کمرہ گر گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔خوگاخیل کنڈوخیل میں بھی ایک کمرے کی چھت گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے تین روزسے جاری سلسلہ کے باعث تحصیل لنڈ ی کو تل کے علاقہ صدو خیل میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما زرنور افریدی کے مکان کے دو کمروں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث کمرے میں موجود 10سالہ بچہ ثاقب معجزانہ طورپر بچ گئے تاہم اسے معمولی چوٹیں ائیں چھتوں کی گرنے سے کمروں کے اندر تمام سامان استعمال کے قابل نہیں رہے جس سے مکان کے مالک کو بڑا مالی نقصان کا دھچکا لگا اس کے علاوہ گھر کے تیسرے کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کو خالی کرایا گیا کیونکہ کمرے کی دیوروں میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں جو رہنے کے قابل نہیں رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر لنڈ ی کو تل محمد عمران خان نے زرنور افریدی کے لئے پچاس ہزار جبکہ لائن افیسر سوال زر خان نے 20ہزار روپے کا مالی امداد کا اعلان کیادوسری طرف شیخ مل خیل کے علاقہ عالم خانی ملکانہ میں حکیم خان نامی شخص کے گھر میں دو منزلہ کمرہ گر گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمرے کی زمین بوس ہونے سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔تیسرے واقعہ میں علاقہ خوگاخیل میں راجداللہ نامی شخص کے گھر میں ایک کمرہ زمین بوس ہو گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمرے کے اندر جملہ سامان ناکارہ ہوا گیا جس استعمال کے قابل نہیں رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here