قبائلی طلبا نے قوم و ملک کا نام روشن کیا ہے: ریاض الحق

0
2972

نصیب شاہ شینواری 
لنڈی کوتل: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل آکسفورڈ پبلک ہائی سکول میں سالانہ رزلٹ ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں طلباء ، علاقائی مشران ،انتظامیہ افسران اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔

 
تقریب کے مہمان خصوصی تحصیلدار بازار ذخہ خیل ریاض الحق تھے. اس موقع پر طلباء نے تقاریر. ملی نغمے اور خوبصورت خاکے پیش کئے جس سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔

سالانہ امتحان میں کلاس فور کے طالب علم فرہان ولد عادل نے 525میں 465 نمبرز حاصل کرکے پہلی جبکہ تیسرے جماعت کے علی نے 460 نمبرز لیکر دوسرے اور کلاس ہفتم کے ابوبکر نے 650 میں 566 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی. 
آکسفورڈ پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نورسید شینواری نے سکول میں فرسٹ پوزیشن لینے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ دیا

.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض الحق نے کہا کہ قبائلی طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ صرف انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر میدان میں قبائلی عوام نے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم ہی کی بدولت ترقی کی ہے آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here