قبائلی افراد اب وظیفے کیلیے قومی وطن کارڈ نہیں،شناختی کارڈ استعمال کر سکتے ہیں، آرمی چیف

0
2854

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ فاٹا کے قبائلی افراد اب وطن کارڈز کے بجائے اپنے قومی شناختی کارڈز کے ذریعے وظائف حاصل کر سکیں گے۔جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں وہ 31 مئی 2018 تک اپنے شناختی کارڈز بنوا لیں اور اس دوران وہ وطن کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف نے فاٹا کے قبائلی عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پہلے عارضی طور پر بے گھر ہونے فاٹا کے عوام کو معاوضے کے لیے شناخت کے طور پر وطن کارڈز جاری کیے گئے تھے لیکن اب ان سے تصدیق کے لیے قومی شناختی کارڈز لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں وہ 31 مئی 2018 تک اپنے شناختی کارڈز بنوا لیں اور اس دوران وہ وطن کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here