فوج،سیاسی پارٹیوں،میڈیاکافاٹا انضمام کاکریڈٹ “فاٹا یوتھ جرگہ” کو،الحاج شاجی گل کی خدمات نظر انداز

0
2801

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

جمرودر:فاٹا یوتھ جرگہ نےقبائلی عوام کو کالاقانون سے نجات اور فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کیلے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا تھا،فاٹا انضمام کے بڑے حامی اور لیڈر الحاج شاجی گل کے خدمات کو نظرانداز۔

 

ممتاز صحافی سلیم صافی کی قیادت میں بنی قبائلی نوجوانوں پرمشتمل فاٹا یوتھ جرگہ نے قبائلی عوام کو کالاقانون سے نجات اور فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کیلے مختلف کوششوں کے اعتراف میں گذشتہ ہفتہ آرمی چیف اف پاکستان نے خصوصی دعوت دی تھی ۔اور اسطرح فاٹا یوتھ جرگہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے دعوت میں بھی شریک ہوے۔
فاٹا یوتھ جرگہ کے خدمات کے اعتراف میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نےبھی فاٹا یوتھ جرگہ کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔فاٹا یوتھ جرگہ کے ممبران اج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دعوت میں شرکت کرینگے۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی فاٹا یوتھ جرگہ کوافطار پارٹی کی دعوت دی ہے۔
دوسری طرف فاٹا انضمام تحریک کے اہم لیڈر سابقہ ایم این اے الحاج شاجی گل اور اس کےگروپ الحاج کاروان کی خدمات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔جس نے دن رات ایک کرکے فاٹاانضمام تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچایا تھا۔جسکا اعتراف فاٹا انضمام کے بڑے مخالف مولانافضل الرحمان مسلسل کرتے ارہے ہے۔اور قومی اسمبلی کے سپیکر نے بھی سابقہ ایم این اے الحاج شاجی گل کی فاٹا انضمام کوششوں کو سراہتے ہوے حاجی انضمام کا لقب بھی دیا گیا تھا
ملک کے نجی ٹی وی چینل جیونیوز ٹی وی شو میں بھی فاٹا انضمام کریڈٹ جیو ٹی وی کے میزبان سلیم صافی کو دیا گیا۔
فاٹاانضمام پرمیڈیا اور سیاسی پارٹیوں کے اس راویے سے الحاج کاروان کے کارکنان کافی نالاں نظر ا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here