فاٹا کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ سراج الدین خان

0
2787
نمائندفاٹا وائس
خار: جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مشاورتی کونسل و صدر شعبہ تعلقات عامہ فاٹا سراج الدین خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے قومی اسمبلی سے فاٹا اصلاحاتی بل منظور کرکے تاریخ ساز قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے قبائلی علاقہ جات میں تعمیر وترقی کا عمل شروع ہوجائے گا اور قبائلی عوام کی بے چینی اور مایوسی کے دور کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے اور فاٹا کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکچ کا اعلان کریں تاکہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح قبائلی عوام کو بھی زندگی کی بنیادی سہولتیں حاصل ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here