فاٹا کو اسی سال قومی دھارے میں شامل اوربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔وزیراعظم

0
2559

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

اسلام اباد: سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا گیا ہے اور فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے عمل کا آغاز رواں ماہ مکمل ہوجایگاہ ۔فاٹا میں رواں سال اکتوبر سے قبل ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔وزیراعظم شاہد قومی اسمبلی میں خطاب۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا گیا ہے. دیگر صوبوں جیسی ترقی کی طرح فاٹا کو 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے فاٹا کو دیے جائیں گے۔ اورحکومت نے فاٹا ایجنسی ڈیولپمنٹ فنڈ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا میں اسی سال اکتوبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ اور فاٹامیں قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے ٹائم فریم کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
اوزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہو گیا ہے اور اب وہاں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا اصلاحات فاٹاکے عوام کی خواہشات کے مطابق کرنا چاہتے ہیں۔جس کیلے تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں متحد ہو کر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here