ضلع خیبر لیوی فورس اہلکاروں کو بھی ترقی دی جائیں:قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس

0
2898

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: خیبر لیویز فورس کے اہلکاروں کاریگولر پروموشن تاحال بحال نہ ہو سکا،کئی وعدوں کے باوجود ان کے ریگولر پروموشن کو لٹکایا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں لیویز فورسز کی پروموشن کی گئی ، گورنمنٹ فیڈرل لیویز رولز کے مطابق سراسر خلاف ورزی ہے ، ڈپٹی کمشنر اپنے وعدے کی تکمیل کرکے ان کے پروموشن کو بحال کریں ، علاقہ عمائدین کا لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس

ضلع خیبر لنڈی کوتل کے قبائلی عمائدین جار رحمان ،سخی جان، ملک اختر حسین اور آیاز اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر لیویز فورسز نے دہشت گردی کے حالات میں ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کثیر تعداد میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے اور مشکل حالات میں اپنی ڈیوٹیاں کی لیکن اس کے باوجودخیبر لیویز فورسز ضلع خیبر کی پروموشن مسلسل کئی سالوں سے تا خیر کا شکار ہے جن پر لیویز اہلکاروں نے تشویش ظاہر کیا ہے ، ان پروموشن میں 3 صوبیدار میجر کے عہدے 27 نائب صوبیدار کے عہدے ، 16 صوبیدار کے عہدے، 51 حوالدار کے عہدے 54 نایئک کے عہدے 56لائنس نایئک کے عہدے، مسلسل 7 سالوں سے تاخیر کا شکار ہے ،

خیبر لیویز فورسز کے اہلکاروں نے کئی بار متعلقہ اہلکاروں کو درخواست دے چکے ہیں لیکن ان کے ساتھ وعدوں کے باوجود ان کی ریگولر پروموشن کو بحال نہیں کیا گیا ،

 
ضلعی انتظامیہ نے پروموشن کا ڈھانچہ جنوری 2015 میں بھیجودایاگیا لیکن بحال نہ ہو سکا ، دوسری مرتبہ 2017 کے جنوری میں اور اسی طرح 2018 کے دسمبر میں بھیجواایا گیا لیکن ان کو یقین دہانی نہیں کرائی گئی ، جبکہ دوسری اضلاع میں لیویز فورسز کے اہلکاروں کی پروموشن کرائی گئی ہیں جبکہ خیبر لیویز فورسز کے اہلکاروں نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ ان کے دیرینہ مسلے پر فوری اقدامات اُٹھائے اور ان کی پروموشن کو جلد ازجلد یقینی بنایءں تاکہ دیگر اضلاع کی طرح ان کی بھی محرومیوں کا اذالہ کیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس پر ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر نے خیبر لیویز فورسز کی پروموشن نہیں کی توہم ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here