ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،پاک مٹی کی تحفظ کے لئے لڑیں گے: جے یو آئی رہنماوں کی پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب

0
3454

نصیب شاہ شینواری
لنڈی کوتل: ملک کی دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبرکی تحصیل لنڈیکوتل میں جمعیت علماء اسلام ( قبائلی علاقہ جات )کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا پیر محمد عمر بنوری.شیخ الحدیث مولانا تحسین اللہ، قاری جہاد شاہ آفریدی،مولانا غفران اللہ خیبری. مولانا رحمت اللہ ناصح لنڈیکوتل فلاحی تنیظم کے رہنما حاجی بنارس شینواری، شاکر آفریدی.اور پاسبان تنظیم کے رہنما طیب خلیل نے شرکت کی اور مودی سرکار کی پاکستان پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

. اس موقع پر مظاہرین جنھوں نے ہاتھوں میں پاکستان کا قومی پرچم اٹھائیں تھے، نے پاک آرمی زندہ باد، انڈیا مردہ باد اور انڈیا کے ایوانوں میں آگ لگا دو کے فلک شگاف نعرے لگائیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری. مولانا تحسین اللہ اور پیر محمد عمر بنوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسطرح ہم پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئیے ہر قسم کی قربانی دینگے
رہنماوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک پیچ پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہم زم زم کی پانی پیتے ہیں وہ گائے کے پیشاب پیتے ہیں ، رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہندو بتوں کے پجاری ہیں اور وہ کبھی بھی مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے

مظاہرین کی ریلی باچاخان چوک سے لنڈی کوتل پریس کلب پر اختتام پذیر ہو ئی جہان انھوں نے پاکستان اور اسلام کی سالمیت کے لئے اجتماعی دعا کی۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here