خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ٹیم کی ہیٹرک

0
2554
نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: تیسرا گورنر فاٹا یوتھ فیسٹیول، خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ٹیم ایونٹ مقابلوں خیبر کے کھلاڑیوں نے مہمند ایجنسی کوشکست دی، مسلسل تین سالوں سے خیبر ایجنسی کی ٹیبل ٹینس ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کر رہی ہے۔
خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر سجاد شینواری اور جنرل سیکرٹری نصیب شاہ شینواری نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوے بتایا, کہ خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیسرے گورنر فاٹا یوتھ فیسٹیول میں مسلسل کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر ایجنسی کی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں،انھوں نے کہا, کہ اس سال خیبرایجنسی ٹیبل ٹینس ٹیم نے مہمند ایجنسی کو فائنل کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ بہت کم وسائل میں ہمارے کھلاڑی پریکٹس کرتے ہیں اور ہر سال گورنر فاٹا یوتھ فیسٹیول ،تحصیل اور خیبر ایجنسی کی سطح پر مقابلوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں میں روح اللہ شینواری، جمرود تحصیل کے زبیر آفریدی،نعیم اور کمال آفریدی شامل تھے جنھوں نے ٹیم ایونٹ کے فائنل مقابلوں میں مہمند ایجنسی کو شکست دی۔ راھد گل ملاگوری ٹیم کے آفیشل اور حیات نذیر شینواری ٹیم کے آرگنائزر تھے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے مطالبہ کیا کہ خیبر ایجنسی کی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ کھلاڑی قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر فاٹا اور پاکستان کا نام روشن کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here