حکومت قبائلی عوام کے مسائل حل کریں، پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ بڑھائیں: پیر عاقل شاہ

0
2551
قبائلی مشر اور ہوپ فاٹا کے چئیرمین پیر عاقل شاہ

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: قبائلی مشر، شمالی وزیرستان گرینڈ جرگہ کے ممبر اور حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان فاٹا کے چئیرمین پیر عاقل شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں اور فاٹا کی عوام کو آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ دے تاکہ زیادہ قبائلی لوگ حج کی سعاد ت حاصل کرسکے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین پیر عاقل شاہ نے کہا کہ پہلے جب حج کوٹہ پرائیویٹ کمپنیوں کو دیا گیا تو اس وقت فاٹا کیلے کوئی حج کوٹہ نہیں تھا اور میری کوششوں سے حکومت نے فاٹا کی پرائیویٹ کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کرنا شروع کردیا۔
انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج کوٹے میں فاٹا کو تقریبا 1300تک کوٹہ ملتا ہے جو فاٹا کی آبادی کی تناسب سے بہت کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہرسال بہت زیادہ قبائلی لوگ حج سے رہ جاتے ہیں اس لئے کہ حکومت سے الاٹ فاٹا کا حج کوٹہ ہماری آبادی کی تناسب سے بہت کم ہے ۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام کہ پرائیویٹ حج سیکٹر کا حج کوٹہ کم کیا جائے پرائیویٹ حج کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی ہے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کہ پرائیویٹ حج کوٹہ کوبڑھائیں۔
ہوپ خیبر پختونخوا کے چئیرمین فیصل صبوری نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پچھلے سال کے کامیاب اپریشن اور حاجیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے حکومت پرائیویٹ حج کوٹہ کو بڑھائیں ، انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کی حاجیوں کے لئے بہترین سروسزکی فراہمی کی وجہ سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر بہت سراہا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here