باجوڑ ایجنسی میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں: تحریک انصاف باجوڑ ایجنسی

0
3412

بلال یاسر

خار:  باجوڑ ایجنسی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن انھیں بنیاد سہولیات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ اور قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے، تحریک انصاف اقتدار میں اکر ان کھلاڑیوں کی محرومیوں کا ازالہ کرٰیں گی۔ میاں جمال اکبر 

گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے گردء گراونڈ پر جاری انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا  اور فائنل  میچ گوسم سٹار نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما میاں جمال اکبر تھے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 20 سے زائد بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں گوسم سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 99 رنز بنائے۔ سہیل خان اور ضیا اللہ نے بالترتیب 31 اور 24 رنز بنائے۔ جواب میں اتمان خیل گریم کی ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

سہیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرا ر دیا گیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما میاں جمال اکبر نے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے نقد 5000 روپے جبکہ تمام کھلاڑیوں میں کرکٹ سامان پر مشتمل کٹ بیگ تقسیم کیے۔ میاں جمال اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن باجوڑ کے جاگیردار حکمران کے وجہ سے ان کو کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہیں اس ٹیلنٹ کی قدر کی گئی کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے میدان نہیں کوئی سہولیات نام کی چیز نہیں۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف باجوڑ کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کرتے ہوئے کامیاب ہوگی۔ اور اقتدار میں آنے کے بعد کھیلوں کے بہتری کے لیے بنیادی اقدامات کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here