جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، دو بچے جاں بحق ایک زخمی،ایمبولینس کے ڈرائیور نے زخمی بچے کو ہسپتال لے جانے سے انکار،حوالات میں بند

0
3150
ظہیر خان
وانا:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں دو بچیاں جاں بحق جبکہ تیسرا بچہ شدید زخمی ہوگیا،سرکاری ایمبولینس کےڈرائیور نے شدید زخمی بچےکو ہسپتال نہ لے جانے کے بعد ڈرائیورکوحوالات میں بند کردیا گیا۔ذرائع
مقامی ذرائع کے مطابق ،قبائلی علاقےضلع جنوبی وزیرستان کے علاقےمیشتہ میں پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو بچیاں جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کےلئے پہلی مقامی ہسپتال اور بعد ازاں تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی بچے کو علاج کیلےجب سرکاری سرکاری ایمبولینس میں پشاور منتقل کیا جا رہا تھا
جب ایمبولینس ٹانک وزیراباد پہنچا توایمبولینس کے ڈرائیور نے شدید زخمی بچے کو دوسری گاڑی میں شفٹ کرنے کا کہا,اور زخمی بچے کے والد سے کہا کہ ایجنسی سرجن نے ٹانک وزیراباد تک اجازت دی ہے۔ اگے جانے کی اجازت نہیں.ادھر زخمی بچہ شدید درد سے تڑپتا رہا اوربچے کا والد گھنٹوں تک دوسری گاڑی ڈھونڈتے رہے۔
جب یہ خبر اعلی حکام کو ملی تو ڈرائیور کو حوالات میں بند کردیا گیا۔ اور ایمبولینس کو دوسرے ڈرائیور کو حوالے کرکے زخمی بچے کو علاج کیلے پشاور روانہ کر دیا گیا۔
علاقے کے لوگوں نے اعلی حکام سے ایجنسی سرجن کے اس غیر انسانی سلوک عمل سے ایجنسی سرجن کےخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں متاثرین آپریشن کی واپسی کے بعد بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ پختون تحفظ موومنٹ کا ایک بڑا مطالبہ یہ بھی ہے کہ وزیرستان سے بارودی سرنگوں کا صفایا کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here